ماں بیٹی کا ریپ: ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پولیس کو آئندہ سماعت سے قبل چالان پیش کرنےکی ہدایت
Lahore Court Police_1 فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ماں بیٹی سے ریپ کے مقدمے میں گرفتار ملزم عمر فاروق اور منصب کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل حکام نے ملزمان کو عدالت پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ متاثرہ ماں بیٹی نے شناخت پریڈ کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا تھا۔

عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت سے قبل چالان پیش کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

ملزمان پر 22اگست کو ماں بیٹی کو اسلحہ کے زور پر ریپ کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق ماں اور بیٹی کے ساتھ ریپ کا واقعہ 23اگست کی رات پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق وہاڑی کی رہائشی ماں بیٹی ٹھوکر نیاز بیگ کے بائی پاس اڈے پر اتریں اور وہاں سے انہوں نے صدر کینٹ جانے کیلئے رکشہ لیا۔

اس دوران ڈرائیور نے اپنے ساتھی کو بھی اسی رکشے میں بٹھا لیا اور منزل کی بجائے رکشہ ایل ڈی اے ایونیو لے جاکر ویرانے میں روک دیا جہاں ملزمان نے ماں بیٹی کا ریپ کیا۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div