وفاق اورسندھ کومسائل کےحل کیلئےمل کر چلنا ہوگا،عمران خان

کراچی کی اہميت کا پوری طرح اندازہ نہيں لگايا جاسکتا
Sep 27, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/09/Ptv-Imran-Khan-Speech-KCR-27-09.mp4"][/video]

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو مل کر چلنا ہوگا۔

پیر کو کراچی ميں جديد سرکلر ريلوے کا سنگ بنياد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعظم عمران خان نے بتایا کہ کےسی آر کا سنگ بنیاد بہت بڑا دن ہے۔ کراچی کی اہميت کا پوری طرح اندازہ نہيں لگايا جاسکتا اور شہر کے مسائل کے حل کے لئے وفاق اور صوبائی حکومت کو ملک اور صوبے کی خاطر ساتھ چلنا ہوگا کیوں کہ اتحاد کے بغیر اکیلے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔

وزيراعظم نے کہا کہ کراچی میں 2 سال میں کے فور کے ذریعے پانی پہنچاسکیں گے کیوں کہ شہر کا دوسرا بہت بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کاجونظام ہوناچاہیےتھا وہ نہیں بن سکا۔

عمران خان نے کہا کہ وزيراعلیٰ سندھ بنڈل آئی لينڈ پراپنے مؤقف پرغور کريں۔ بنڈل آئی لينڈ ميں باہر سےسرمايہ کاری آرہی ہے۔ سرمايہ کار بنڈل آئی لينڈ پر پيسہ لگانے کیلئے تيار ہيں۔ بنڈل آئی لينڈ کی آمدنی کراچی سميت سندھ کو ملے گی۔ ان منصوبوں سے کراچی پر سے دباؤ کم ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بڑے منصوبے اس لیے وقت پر مکمل نہیں ہوتے کیوں کہ اس میں کوئی سیاسی مفاد نہیں ہوتا اور یہ مشکل ہوتے ہیں۔ ایسے منصوبوں کے لیے حکومت کی مکمل توجہ درکار ہوتی ہے۔تاخیر کی وجہ سے ایسے منصوبوں میں دشواری ہوتی ہے۔

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div