کراچی سرکلرریلوےکےموجودہ نظام میں خرابیاں

صرف ايک روٹ پر کراچی سرکلر ريلوے چل رہی ہے

سپريم کورٹ کے حکم پر کراچی سرکلر ریلوے بحال کی گئی تاہم اس وقت صرف ايک روٹ پر کراچی سرکلر ريلوے چل رہی ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے کے موجودہ نظام میں کئی خرابیاں موجود ہیں۔ اس وقت 40 منٹ کا راستہ پونے دو گھنٹے ميں طے ہوتا ہے۔ ٹرينوں کی تعداد 4 سےکم ہو کر2 کردی گئی ہے۔

کراچی سٹی اسٹيشن سے کےسی آر کا سفرشام کو پونے 6 بجے شروع ہوتا ہے۔ پہلے یہاں سے سرکلر ٹرین کی روانگی کا وقت 5 بجے اور پھر سوا 5 بجے رکھا گيا۔سرکلر ریلوے کی ٹرینوں کی نہ صرف تعداد کم کردی گئی ہے بلکہ جو بوگیاں کے سی آر کا نام لے کر کراچی سے چلتی ہیں وہی اپنی منزلوں کے بعددوسرے شہر جاتی ہیں۔

کیا کراچی سرکلرریلوے ابھی سے خسارے میں جارہی ہے؟

مسافروں نے بتایا ہے کہ پہلے سٹٰی اسٹیشن سےايک ٹرين چلتی تھی اور دھابيجی سے بھی ايک سرکلرٹرین روانہ ہوتی تھی۔اسی طرح شام ميں سٹی اسٹیشن سے ٹرین روانہ ہوتی تھی اور شام ميں دھابيجی سےسرکلرٹرين سٹی اسٹيشن تک مسافروں کو پہنچاتی تھی ۔ ليکن اب صرف ايک ہی ٹرين چل رہی ہےاور دوسری ٹرین کوميرپورخاص تک شاہ لطيف ايکسپريس بناديا گيا ہے۔

Karachi Circular Railway

Tabool ads will show in this div