ملتان میں کینو کے باغات پر مکھیوں کا حملہ

فصل نیچے گرکر ضائع ہو رہی ہے

Mul Fruit Fly Attack On Orange PKG 26-09

ملتان میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی کینو پر مکھیوں نے حملہ کر دیا جس سے باغبان پریشان ہوگئے۔

باغبان چوہدری لیاقت کا کہنا ہے کہ فروٹ فلائی کے حملے سے کینو کی فصل نیچے گر کے ضائع ہو رہی ہے جس سے ہمارا بہت نقصان ہوگیا ہے۔

کاشتکاروں کو نقصان سے بچنے کے لیے محکمہ زراعت کی جانب سے مفيد مشورے ديے جا رہے ہيں۔

محکمہ زراعت کینو ایکسپرٹ محمد رفیق کے مطابق پچھلے سال کی نسبت اس سال مکھی کا حملہ بہت زیادہ ہے اس لیے ہمارے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زیادہ اسپرے، کھاد اور پانی کا استعمال کریں تاکہ مکھی کا حملہ کم ہو سکے۔

کاشت کاروں کا کہنا ہے کینو کی فصل کو بچانے کے لیے صرف مشورے ہی نہيں بلکہ محکمہ زراعت کو سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ آم کے بعد سب سے زیادہ پیدا ہونے والا پھل کینو ہے جس پر مکھیوں نے حملہ کیا ہے۔

oranges

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div