بنوں: گلشن کالونی میں زیرِ تعمیرعمارت گرگئی

جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

بنوں میں گلشن کالونی میں زیر تعمیر عمارت زمین بوس ہوگئی۔

پیر کی صبح گلشن کالونی میں تعمیر ہونے والے عمارت گر گئی۔ واقعے میں عمارت کے ساتھ متصل5 مکانات بھی عمارت کے ملبے کی زد میں آکر گر گئے۔اس کے علاوہ متعدد دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائیاں شروع کردی ہیں۔ فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Tabool ads will show in this div