کےسی آرمنصوبہ:کینٹ اسٹیشن پررنگ و روغن کا کام جاری

وزیراعظم کل سنگِ بنیاد رکھیں گے
Sep 26, 2021

کراچی سرکلر ریلوے (کےسی آر) منصوبے کےباعث کینٹ اسٹیشن پر رنگ و روغن کا کام شروع ہوگيا۔ وزیراعظم کل افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے شہرقائد پہنچیں گے۔

کےسی آر منصوبہ 250ارب روپے کی کثیر لاگت سے مکمل کیا جائےگا جس کا سنگ بنیاد کل وزیراعظم عمران خان رکھیں گے، کينٹ اسٹيشن پر سنگ بنياد سے متعلق پينا فليکس بھی آويزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں انفراسٹرکچر مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں آپریشنز بحال کیے جائیں گے، کےسی آر منصوبے کو مزد 3 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعظم 27ستمبر کو کراچی کا دورہ کرینگے

یاد رہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کا مکمل ٹریک ڈرگ روڈ اسٹیشن سے شروع ہوگا، جو گلستان جوہر سے ہوتا ہوا گلشن اقبال جائے گا۔ وہاں سے یہ یاسین آباد اور لیاقت آباد سے ہوتا ہوا ناظم آباد کی طرف مڑجائے گا۔ اس کے بعد ٹریک منگھوپیر اور سائٹ کی طرف جائے گا جبکہ اس سے قبل ٹریک بلدیہ، لیاری، میویدر ٹاور، سٹی اسٹیشن اور آگے پی آئی ڈی سی اور کراچی کینٹ کی طرف جائے۔

کے سی آر پھر شارع فیصل کے متوازی چلے گا اور ڈریگ روڈ اسٹیشن پر چکر لگانے سے پہلے چنیسر گوٹھ ، شہید ملت اور کارساز سے گزرے گا۔

PM IMRAN KHAN

KCR Project

Karachi Cantt Station

Tabool ads will show in this div