وزیراعظم 27ستمبر کو کراچی کا دورہ کرینگے

کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
Sep 26, 2021

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کے 27ستمبر کو دورہ کراچی کی تصدیق کردی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کینٹ اسٹیشن پر کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ شہر میں دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کی بھی نگرانی کریں گے۔

انہوں کہا کہ پہلے مرحلے میں شہرقائد کے انفراسٹرکچر کو ٹھیک کیا جائے گا اور پھر پروجیکٹ دوسرے مرحلے میں کےفور منصوبہ باضابطہ طور پر شروع ہوگا۔ حکومت اس منصوبے پر 250 ارب روپے خرچ کرے گی جو کہ 2023 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے (کےسی آر) کا مکمل ٹریک ڈرگ روڈ اسٹیشن سے شروع ہوگا، جو گلستان جوہر سے ہوتا ہوا گلشن اقبال جائے گا۔ وہاں سے یہ یاسین آباد اور لیاقت آباد سے ہوتا ہوا ناظم آباد کی طرف مڑجائے گا۔ اس کے بعد ٹریک منگھوپیر اور سائٹ کی طرف جائے گا جبکہ اس سے قبل ٹریک بلدیہ، لیاری، میویدر ٹاور، سٹی اسٹیشن اور آگے پی آئی ڈی سی اور کراچی کینٹ کی طرف جائے۔

کے سی آر پھر شارع فیصل کے متوازی چلے گا اور ڈریگ روڈ اسٹیشن پر چکر لگانے سے پہلے چنیسر گوٹھ ، شہید ملت اور کارساز سے گزرے گا۔

گورنر عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ نئی بی آر ٹی بسیں 10 دن بعد کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ بسیں گزشتہ ہفتے کراچی بندرگاہ پر پہنچیں تھیں۔ جنہیں سرجانی ڈپو میں بھیج دیا گیا تھا۔ اس سروس کا افتتاح 2 ماہ کے اندر وزیراعظم کریں گے۔

Karachi Circular Railway

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div