نیشنل ٹی20کپ:سدرن پنجاب کابلوچستان کو102رنز کاہدف

نیشنل ٹی20کپ کے ساتویں میچ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو جیت کےلیے 102رنز کا ہدف دیدیا۔
پنڈی میں کھیلےجارہے میچ میں سدرن کی ٹیم ابتداء سے مشکلات کا شکار نظر آئی، اوپنر زین علی گولڈن ڈک کا شکار ہوئے جبکہ کپتان صہیب مقصود بھی صرف 24 رنز کی مزاحمت کرسکے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ذیشان اشرف 18، حسن خان 19 رنز بناکر نمایاں جبکہ انکے علاوہ کوئی بلےباز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔
بلوچستان کی ٹیم 20 اوورز بھی پورے کھیلنے میں ناکام رہی اور محض 17.5 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔
بلوچستان کی جانب سے قومی کرکٹر یاسر شاہ اور عماد بٹ نے 3،3 جبکہ عمید آصف 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بلوچستان کا اسکواڈ
کپتان صہیب مقصود، زین علی، ذیشان اشرف، خوشدل شاہ، اعظم خان، حسن خان، فیصل اکرم، عامر یامین، ضیاالحق، محمد الیاس اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
سدرن پنجاب کا اسکواڈ
کپتان امام الحق، واحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، حارث سہیل، ایاز تصور، عماد بٹ، عمید آصف، کاشف بھٹی، یاسر شاہ، خرم شہزاد اور جنید خان شامل ہیں۔