بلوچستان:لیویز کےجوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

دشمن کیخلاف کارروائی کا عملی مظاہرہ

بلوچستان لیویز کے260 جوانوں نے پاک آرمی سے تربیت مکمل کرلی، اہلکاروں نے پاسنگ آوٹ پریڈ میں دشمن کےخلاف کارروائی کا عملی مظاہرہ بھی پیش کيا۔

ڈی جی ليويز بلوچستان کےمطابق جوانوں نے 12 ہفتوں پر مشتمل ٹريننگ پاک آرمی نے دی جبکہ مزيد جوانوں کو بھی پاک فوج سے تربيت دلوانے کے عزم کا اظہار کیا۔

بلوچستان لیویز فورس کے 260جوانوں نے اسنائیپر شوٹنگ اور ایس ایس جی لائٹ کمانڈو کا تربیتی کورس بھی مکمل کیا جبکہ بارہ ہفتوں پر مشتمل فزیکل ٹریننگ میں پاک آرمی نے لیویز کےجوانوں کو سیلف ڈیفینس، کمپاونڈ کلئیرینس، ریپلنگ، وی آئی پی پروٹیکشن اور دیگر گر سکھائے۔

ڈی جی لیویز بلوچستان قادر بخش پرکانی کہتے ہیں لیویز فورس کے دیگر جوانوں کو بھی پاک آرمی سے تربیت فراہم کی جائیگی۔

دوسری جانب تربیت مکمل کرنے والے لائٹ کمانڈوز عملی زندگی میں وطن عزیز کے تحفظ کےلیے پر عزم نظر آئے، انہوں عزم کا اظہار کیا کہ ہم ہر لحاظ سے پاکستان کا تحفظ کریں گے اور بزدل دشمن کو ہر طریقے سے ہرائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر ٹریننگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

pak army

passing out parade

Tabool ads will show in this div