کراچی: پراپرٹی ڈیلر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
ملزم نے18جولائی کو اظہر آرائیں نامی شخص کو قتل کیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے پوليس نے پراپرٹی ڈیلر کے قتل ميں ملوث مرکزی ملزم کو اسلحے سميت گرفتار کرليا۔
پوليس کے مطابق گرفتار ملزم اصغر بجرانی نے زمين کے تنازع پر اظہر آرائيں کے قتل کا اعتراف بھی کرليا۔ گرفتار ملزم کا تعلق لينڈ مافيا سے ہے جسے گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ سے گرفتار کيا گيا۔
ملزم اصغر بجرانی نے 18جولائی کو زمين کے تنازع پر اظہر آرائيں نامی شخص کو اس کے بچوں کے سامنے قتل کيا تھا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹيج بھی منظر عام پر آئی تھی جس ميں ملزم کو فائرنگ کرتے ديکھا گیا۔