سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارکس اورانکوبیشن سینٹرز قائم کررہے ہیں، وزیرآئی ٹی

خواتین کو بااختیار بنانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں
Amin Ul Haq Interview Isb 05-07 فائل فوٹو

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ملک میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور انکوبیشن سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ڈیجیٹل تعاون تنظیم سے خطاب میں وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ شہری و دیہی ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ نوجوانوں اور خواتین کو با اختیار بنانے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پالیسیوں، اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں نے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز تر کر دیا ہے۔

امین الحق نے کہا کہ عالمی اداروں کی ریٹنگ میں پاکستان کی کئی درجے ترقی ہوئی جبکہ فری لانسرز و اسٹارٹ اپس کی صورت میں ہنرمند نوجوانوں کا روزگار اصلاحات کا نتیجہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی بینک نے ’’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘‘ کے اعتبار سے رینکنگ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈیجیٹل تنظیم کی بدولت ممبر ممالک کو باہمی تجربات سے استفادہ حاصل ہو رہا ہے۔

وزیر آئی ٹی نے ممبر ممالک کے وزراء اور اقوام متحدہ کی نمائندہ کو پاکستان آںے کی دعوت دی۔ ممبر ممالک کے وزراء نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

INFORMATION MINISTER

SOFTWARE TECHNOLOGY PARK

Tabool ads will show in this div