حکومت کےخلاف عوام اورسیاسی جماعتوں کومیدان میں آناچاہیے،راناثناء

حکومت نے ملک کو زوال پذير بناديا

Rana Sana Talk Lhr 19-06

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا ہےکہ اس حکومت کے خلاف عوام اور سیاسی جماعتوں کو میدان میں آنا چاہیے۔

لاہور میں ہفتے کو مسلم ليگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے ملک کو زوال پذير بناديا ہے۔ شیخ رشید  نے کہا ہے کہ بھارت نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سازش کرکے واپس بھجوایا۔ اگر بھارت  دنیا میں اتنا ظلم کرکے بھی معتبر ہے تو ہماری حکومت کیا کررہی ہے۔پاکستان کی ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔رانا ثنا نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف جعلی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ عام آدمی کیلئے بجلی کے بل دینا، بچوں کو روٹی دینا مشکل ہوگیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  لیگی رہنما جاويد لطيف نےغيرمناسب بات کی اس لئےان سے جواب ليا جائے گا۔

اس سے قبل منشیات برآمدگی کیس میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللہ سمیت دیگر شریک ملزمان پرآج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ رانا ثناءاللہ کے شریک ملزم سبحان نے بریت کی درخواست دائر کردی۔عدالت نے درخواست پر وکلاء کو دلائل کے لیے 2 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ درخواست کو نمٹانے تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی۔

rana sana

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div