منی لانڈرنگ کيس،شہبازاورحمزہ کی عبوری ضمانت میں9اکتوبرتک توسیع

شہباز شریف اور حمزہ شہباز تفتیش میں تعاون کریں
shahbazsharifhamzashahbaz

منی لانڈرنگ کيس نے ایف آئی اے کے مقدمات میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 9 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے حکم دیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز تفتیش میں تعاون کریں۔

ہفتے کو بنکنگ جرائم کورٹ میں شہباز شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کيس میں ایف آئی اے کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ سال 2020 میں شوگر انکوئری کمیشن بنایا گیا اور کمیشن کی فائنڈنگ تھی کہ بہت سی شوگر ملز فنانشل فراڈ میں ملوث ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ رمضان شوگر ملزم نے لوئر اسٹاف کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے اور پیسے کو فرضی انداز میں اس طرح گھمایا جارہا ہے جس سے ظاہر ہو کہ یہ کوئی لین دین کا کاروبار ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ 20ملازمین کے نام 27اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں اور مزید بھی ہوسکتے ہیں۔ ان اکاؤنٹس میں 55ہزار894 ٹرانزیکشز ہوئی ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے تفتیش مکمل کرلی ہے یا آپ کو تفتیش مکمل کرنے میں مزید کتنا وقت درکار ہوگا۔عدالت کو ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ تفتیش مکمل کرنے کےلیے ملزمان کا تعاون کرنا ضروری ہے اور شروع دن سے ہی ملزمان تفتیش میں تعاون نہیں کررہےہیں۔ملزمان یہاں تک کہتے رہے کہ انہیں ذاتی اکاؤنٹس میں آنے والے پیسے کا بھی معلوم نہیں ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ انھوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے حقائق کے برعکس انکوائری شروع کررکھی ہے جبکہ ایف آئی اے کو تمام ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں۔جیل میں بھی ایف آئی اے نے تفتیش کی تو سب چیزیں بتا دی تھی۔

شہباز شریف نے مزید بتایا کہ دور وزارت اعلیٰ میں چینی کی قیمتوں کو کم رکھا اورچینی کی قیمتیں دیگر صوبوں سے کم ہونے سے میرے خاندان کو نقصان ہوا۔اپنے بیٹے کی شوگر مل سمیت دیگر ملز پر ایکسائز کی ٹیکس ڈیوٹی عائد کی اوراس سے ایکسائز کو ڈھائی ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت کی اجازت سے ایک بات کرنا چاہتا ہوں،ایف آئی اے کے افسران عدالت سےغلط بیانی کررہے ہیں۔

شہبازشریف کو جج سردار طاہرصابر نے کہا کہ آپ کو اجازت نہیں ہے اورعدالت نے آپ کو سن لیا ہے،آپ کے کیس میں ابھی دلائل نہیں ہورہے اور آپ  پیچھے بیٹھ جائیں،شریک ملزمان کے وکلا دلائل دیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کے مقدمات میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 9 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے حکم دیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز تفتیش میں تعاون کریں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div