افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں، وزیراعظم عمران خان

مرحوم سیدعلی گیلانی کی شہداء قبرستان میں تدفین کا مطالبہ
Sep 25, 2021

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/09/PM-IK-ON-AFGHANISTAN-SOT-25-09.mp4"][/video]

وزيراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے اپيل کی ہے کہ افغانستان کو فوری امداد فراہم کی جائے اور منجمد اثاثے بھی بحال کيے جائيں ورنہ انسانی الميہ جنم لے سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسانی بحران افغانستان میں منڈلا رہا ہے اس لیے افغانوں کو انسانی بنیادوں پر فوری مدد کی ضرورت ہے۔

دوران خطاب وزیراعظم نے 2006 ميں سينيٹر جو بائيڈن اور جان کيری سے ملاقاتوں کا حوالہ بھی دیا۔

وزیراعظم نے بتايا کہ انہوں نے بار بار امريکا کو سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ميں افغانستان کے بعد سب سے زيادہ پاکستان متاثر ہوا، 30لاکھ افغان مہاجرين اس وقت بھی پاکستان ميں ہيں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ حکومت کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور صورتحال سے نمٹنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ افغان حکومت کو مضبوط کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے زیادہ ڈرون حملوں نے عوام کو نقصان پہنچایا، 480 ڈرون حملے پاکستان میں کیے گئے۔

مسئلہ کشمیر

خطاب کے دوران وزيراعظم نے کشميری رہنما سيد علی گيلانی کو بھرپور خراج عقيدت پيش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حال ہی میں سید علی شاہ گیلانی کی میت تک چھین لی اور سیدعلی گیلانی کی میت کو اسلامی عقائد کے مطابق تدفین کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنرل اسمبلی علی گیلانی کی شہدا قبرستان میں تدفین کا مطالبہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے تمام کشميری رہنماوں کو قيد کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمير ميں غير قانونی اقدمات کيے اور سينکڑوں کشميری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کيا گيا۔ اقوام متحدہ بھارت کو انسانی حقوق کی پامالی سے روکے۔

کرونا وائرس

کرونا وباء پر وزیراعظم نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان نے کرونا وائرس پر کاميابی سے قابو پايا جبکہ وبا کے دوران معاشی بحران بھی پيدا نہيں ہونے ديا۔ دنيا کو کرونا، معاشی بحران، منی لانڈرنگ اور ماحولياتی تبديليوں جيسے مسائل کا سامنا ہے۔

جنرل اسمبلی سے خطاب ميں وزيراعظم عمران خان نے کہا کہ مشترکہ چيلنجز سے نمٹنے کے ليے انسانيت کی بنياد پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

UNGA

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div