ننگرہار:دہشتگرد حملے، 8 افراد جاں بحق

ایک روز قبل بھی داعش حملے میں 2جنگجو مارےگئےتھے
Sep 24, 2021

افغان صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے مخلتف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ واقعات جلال آباد شہر کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پیش آئے۔

ننگرہار کے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل رات کو 5  جبکہ آج صبح 3 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئیں جو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دم توڑ گئے ہیں۔

طالبان کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند رنگ روڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد کے حملے میں مارے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا تعلق داعش سے ہے جن کی لاشیں طالبان کی جانب سے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق شدت پسندوں کی ہلاکت کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نےقبول نہیں کی نہ داعش کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے آسکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ننگرہار میں داعش سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کے ایک حملے میں 2 طالبان جنجگو جاں بحق ہوگئے تھے۔

Jalalabad

Tabool ads will show in this div