سینٹرل پنجاب نےسنسنی خیرمقابلےکے بعد بلوچستان کوہرادیا

میچ میں جنید خان کی 4 نوبالز
Sep 24, 2021

نیشنل ٹی20کپ کےچوتھے میچ میں سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو سنسنی خیز مقابلے کےبعد 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 65 رنز کی اننگز کھیلی اور جیت کی بنیاد رکھی، تاہم بابراعظم کے آؤٹ ہونےکے بعد پنجاب کا کوئی بلےباز جم کر نہیں کھیل سکا۔

پنجاب کی ٹیم کےبڑے نام ایک بار پھرناکام ثابت ہوئے اوپنر کامران اکمل 1، احمد شہزاد 4، محمد اخلاق 14، فہیم اشرف 2، حسین طلعت 5 اور حسن علی 19 رنز بناسکے۔

بلوچستان کی جانب سے جنید خان نے ابتداء میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور تین وکٹیں حاصل کیں تاہم دوسرے اسپیل میں انہوں نے 4 نوبالز کیں جس سے میچ کا رخ پنجاب کی جانب ہوگیا۔

کاشف بھٹی اور عاکف جاوید نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن کپتان امام الحق ایک بار پھر ناکام ہوئے اور محض 9 بالز پر 8 رنز بناسکے، دیگر کھلاڑی بھی سینٹرل پنجاب کے بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔

ڈومیسٹک سیزن کے تجربہ کار بلےباز بسم اللہ خان 21، اکبرالرحمان 11 رنز کےساتھ نمایاں رہے جبکہ اننگز کے آخر میں نوجوان بولر عمید آصف نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 142 کے مجموعے تک پہنچادیا۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے عثمان قادر نے 4 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز دونوں ٹیمیں اپنے پہلے کھیلے گئےمیچز میں شکست سے دوچار ہوئیں تھیں، بلوچستان کو پہلے میچ میں ناردرن پنجاب جبکہ سینٹرل پنجاب کو خیبراپختنخوا نے شکست دی تھی۔

سینٹرل پنجاب کا اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، کامران اکمل، احمد شہزاد، محمد اخلاق، حسین طلعت، فہیم اشرف، حسن علی، وہاب ریاض، عثمان قادر، احمد صفیع عبداللہ اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

آج کھیلےگئے پہلے میچ میں سندھ نے خرم منظور کی شاندار بلےبازی کی بدولت سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

National T20 Cup

Central Punjab

BALvCP

Tabool ads will show in this div