حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے شادی کی تصدیق کردی

رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کی سماء سے گفتگو

اپوزيشن ليڈر سندھ حليم عادل شيخ نے اپنی خفيہ شادی کی تصديق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سن 2018 میں رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو سے شادی کی تھی۔

 سماء سے خصوصی گفتگو ميں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے سن 2018 کے اليکشن کے بعد دعا بھٹو سے شادی کی تھی۔

حليم عادل شيخ اوردعا بھٹو کے ہاں بچے کی بھی پيدائش ہوئی ہے جس کا نام کامل حليم رکھا گيا۔

حليم عادل شيخ اور دعا بھٹو کے بچے کی ولادت کی خوشی میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں دوست احباب بھی شریک ہوئے۔

haleem adil shaikh

Dua Bhutto

Tabool ads will show in this div