سندھ: اساتذہ کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ، 99فیصد امیدوار فیل
ایک لاکھ 60ہزار میں سے ایک ہزار250 امیدوار پاس ہوئے
سندھ میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ دینے والے 99فیصد اميدوار فیل ہوگئے۔
ٹيسٹ کے نتائج کے مطابق 14ہزار300 آسامیوں کے لیے ایک لاکھ 60ہزار سے زائد امیدواروں نے ٹیسٹ دیا جن میں صرف ایک ہزار250 امیدوار ہی کامیابی حاصل کر سکے۔
اساتذہ کی بھرتی کے لیے 55فيصد پاسنگ مارکس جبکہ 45فيصد نمبر حاصل کرنا شرط تھی۔
سندھ کے بعض وزراء نے ٹیسٹ کو مشکل قرار ديتے ہوئے کم نمبر لينے والوں کو بھی پاس کرنے کی تجويز دی تھی تاہم کچھ سینیئر وزراء نے رائے دی کہ تعلیم بہتر کرنا ہے تو سمجھوتا نہ کیا جائے۔
ايم کيو ايم پاکستان کے سينيٹر فيصل سبزواری نے جے ای ايس ٹی ٹيسٹ کے نتائج کی خبر کو تعليم کا جنازہ قرار دے ديا۔