سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نیا سفری ہدایت نامہ جاری

عارضی سفری پابندیوں میں31 اکتوبر2021 تک توسیع
PAKISTAN-ECONOMY-AVIATION-ISLAMABAD-AIRPORT فوٹو: اے ایف پی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رہے گی۔ سی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کے لیے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوگا۔

نوٹیفیکشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عارضی سفری پابندیوں میں31 اکتوبر2021 تک توسیع کردی ہے۔ کیٹگری سی میں ایران، عراق ، ایتھوپیا ،تھائی لینڈ،جنوبی افریقہ سمیت 12ممالک شامل ہیں۔  کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کروونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

نوٹیفیکشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہوگا۔

CIVIL AVIATION

Tabool ads will show in this div