خواتین کوہراساں کرنےکا کیس: 2ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

کیس میں 4ملزمان کو شناخت کیا گیا ہے
Lahore Court Police_1 فائل فوٹو

لاہور کی سیشن کورٹ نے چنگچی رکشہ میں سوار خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں گرفتار دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد سیعد نے کیس پر سماعت کی۔ جج نے ملزم عبدالرحمان اور عرفان کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ ہم بے قصور ہیں ہمیں رہائی کا حکم دیا جائے۔

لاہور کی لاری اڈا پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ ان ملزمان کو خاتون نے جیل میں شناخت کیا تھا۔

پولیس نے ابتداء میں 8افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں سے چار کی شناخت کے بعد چار افراد کو چھوڑ دیا گیا جبکہ مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔ گرفتار چار میں سے دو افراد نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ یوم آزادی کے موقع پر چنگ چی رکشہ میں سوار خواتین کو چند افراد نے ہراساں کیا تھا، جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتاریاں شروع کیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div