پاکستان مزید افغان مہاجرین کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیرخارجہ

پاکستانی وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات
Sep 24, 2021
[caption id="attachment_2278194" align="alignnone" width="800"]Shah Mahmood فوٹو: ٹوئٹر[/caption]

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان مزید افغان مہاجرین کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

نیویارک میں امریکی ہم منصب انتونی بلنکن سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں عالمی برادری کے تعمیری کردار کا خواہاں ہے جبکہ پاکستان افغانستان میں کسی بھی ممکنہ بحران رکوانے کے لیے متحرک ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت اور عوامی سطح پر روابط کا فروغ چاہتے ہیں۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے بالخصوص افغانستان کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان آج جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے ورچوئل خطاب کریں گے۔ عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور افغانستان کی صورت حال پر پاکستان کے مؤقف سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کو روکنے کی طرف بھی دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے، جب کہ افغانستان کے استحکام کے لیے تجاویز بھی دیں گے۔

رواں سال اجلاس کا موضوع کرونا وائرس سے بحالی، پائیدار تعمیرنو، لوگوں کے حقوق کا احترام اور موسمیاتی تبدیلی ہے۔

Afghan Refugees

Tabool ads will show in this div