اہم خبر: کراچی میں آج بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری
Sep 24, 2021

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ جمعرات 23 ستمبر کو ہونے والی بارش کے بعد متعدد علاقوں میں نکاسی آب کا مسئلہ برقرار۔ کئی علاقوں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع۔

چیف میٹرو لوجسٹ کے مطابق دوپہر میں بارش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، کہیں تیز اور کہیں متعدل بارش ہوگی۔ ، شہر میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

نجمی عالم کراچی واٹر اينڈ سيوريج بورڈ کے وائس چیئرمین تعینات۔ نجمی عالم واٹر بورڈ افسران سے آج سے باقاعدہ ملاقاتیں شروع کريں گے۔

پی ایس ایل کا مستقبل کیا ہوگا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ آج پی ایس ایل فرنچائزز مالکان اور نمائندگان سے اہم ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل تنازع پر بات چیت ہوگی۔

آج تيسرے روز بھی شعراء کے سرتاج شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سندھ کے مختلف علاقوں سے زائرین کا بڑا تعداد لطیف کی نگری میں موجود ہے جبکہ نامور فنکار شاہ لطیف کا کلام پیش کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی مشکلات بڑھنے لگیں۔ جام کمال چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے مدد لینے پہنچ گئے۔ جام کمال کے سامنے اسمبلی کے ارکان کے تحفظات سامنے رکھے گئے۔

COVID

Tabool ads will show in this div