گلوکار شہزاد رائے نے اپنا وعدہ پورا کردیا

موسیقی کے آلات ملنے پر ہنزہ کے نوجوانوں کی خوش

گلوکار شہزاد رائے نے ہنزہ کے بچوں کو موسیقی کے آلات بھجوا کر اپنا وعدہ پورا کردیا۔

گلوکار شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہیں ابتدا میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شہزاد رائے نے یہ بھی بتایا کہ موسیقی کے آلات ملنے پر ہنزہ کے نوجوانوں کی خوشی دیدنی تھی۔

آلاتِ موسیقی دینے پر بینڈ کے بانی کاشف نواز نے شہزاد رائے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستانی بچوں کی 8سال پرانی ویڈیو بھارت میں وائرل کیوں؟

 گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بچوں کا ایک بینڈ ٹن کے خالی ڈبوں کے ساتھ دھن پیش کر رہا تھا ۔

ویڈیو کے وائرل ہونے پر گلوکار شہزاد رائے نے کہا تھا کہ میں ان بچوں کو موسیقی کے آلات فراہم کرنا چاہتا ہوں ۔

بعدازاں معلوم ہوا کہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو 16 مئی 2014 کی ہے جسے ہنزہ کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کی تھی جس میں بچے ’آو بچو سر کرائیں تم کو پاکستان کی‘کی دھن بجا رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو کو ہنزہ کے بچوں نے کم عمری میں 2013 میں بنایا تھا اور اب تقریبا وہ تمام بچے نوجوان ہو چکےہیں اور انہوں نے اپنے بینڈ کا نام ’جوش‘ رکھا ہے۔

Shehzad Roy

Tabool ads will show in this div