ملیکا شیراوت نے مرد اداکاروں سے متعلق سوال اٹھا دیا

مرد کوئی بھی کام کریں انہیں مکمل آزادی ہے، اداکارہ

بالی وڈ اداکارہ ملیکا شراوت فلموں میں غیر اخلاقی مناظر کی عکسبندی پر بول پڑی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ ملیکا شراوت نے کہا ہے کہ یہ ایک پدرانہ معاشرے کی نشانی ہے جہاں صرف خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور مردوں کو ہر کام کی آزادی ہے۔

انٹرویو میں ملیکا شراوت نے اپنے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کسی طرح فلموں میں بولڈ سین کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اداکارہ ملیکا شراوت نے کہا کہ مرد کوئی بھی کام کریں انہیں مکمل آزادی ہے، اگر وہی کام خواتین کریں تو ان کے خلاف آوازیں اٹھتی ہیں، ایسا صرف بھارت میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہوتا ہے لیکن بھارت سب سے آگے ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ ملیکا شراوت نے انکشاف کیا تھا کہ بالی وڈ میں انہیں مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں کیا تھا۔

Mallika Sherawat

Tabool ads will show in this div