فرانس پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مدد پر تیار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ فرانس خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، فرنچ سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مدد فراہم کرنے پر تیار ہیں۔


اسلام آباد میں فرانس کے پاکستان میں سفیر فلپ تھیباں سے ملاقات میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔


اس موقع پر وزیر داخلہ نے بتایا کہ منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کئے ہیں، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران منشیات اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث کئی گروہ پکڑے ہیں۔


فرانسیسی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کا ملک پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بہتر بنانے کیلئے مدد فراہم کرنے پر تیار ہے۔ سماء

کی

پر

target killing

war

مدد

gulf

Tabool ads will show in this div