سارہ علی خان نے 'زمین پرجنت' دیکھ لی

اداکارہ مالدیپ کے بعد کمشیرکی سیرپر

کشمیرکی سیر پرموجود بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اس خطے کو ' زمین پر جنت' قرار دیتے ہوئے دلکشن تصاویرشیئرکی ہیں۔

کام سے چھٹی لیکر گھومنے پھرنے والی سارہ مالدیپ کے بعد ان دنوں کشمیرمیں دوستوں کے ساتھ سیر وتفریح کے علاوہ مذہبی مقامات کا بھی دورہ کررہی ہیں۔۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پردلکش قدرتی مناظر اور پنی تصاویر شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ جگہ کتنی پسند آئی ہے۔

تصاویرمیں سارہ کو مسجد ، گردوارہ ، مندر اور چرچ میں دُعا مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کیپشن میں فارسی زبان کا مقبول شعر' اگر فردوس بروئے زمین است ۔۔۔ ہمیں است و ہمیں است وہمیں است' لکھنے والی سارہ نے لاعلم افراد کیلئے ترجمہ بھی لکھا کہ ، 'اگر زمین پرجنت ہے تو صرف یہ ہے ، یہ ہے، یہ ہے'۔

انہوں نے پوسٹ میں کشمیر، جنت، امن کے ہیش ٹیگزاستعمال کیے۔

بالی ووڈ اداکارسیف علی خان کی بڑی صاحبزادی سارہ ان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ سے ہیں جن سے سیف کی شادی 1991 ہوئی اور 2004 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔ سارہ کے علاوہ سیف اور امرتا کا ایک بیٹا ابراہیم بھی ہے۔

امریتا سنگھ کے بعد سیف علی خان نے سال 2012 میں اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی جن سے ان کے 2 بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیرعلی خان ہیں۔

سارہ نے بھی 2018 میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے ساتھ فلم 'کیدار ناتھ ' سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔

SAIF ALI KHAN

sara ali khan

EARTH ON HEAVEN

Tabool ads will show in this div