یورپی یونین: پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار

درجہ 2023ء تک برقرار رہے گا، یورپی یونین
Sep 22, 2021
EU فوٹو: اے ایف پی

یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب پاکستان کے پاس یہ درجہ 2023ء تک رہے گا،

ذرائع کے مطابق یورپی یونین اور پاکستان جوائنٹ کمیشن میں مشاورت جاری ہے، موجودہ جائزے میں انفرادی طور پر پاکستان پر بات نہیں ہوئی۔

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کیلئے 6 نئی شرائط پر بات ہوئی جس میں معذور افراد کے حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ اور ماحولیات کا تحفظ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کے تحت پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی پر مراعات جاری رہیں گی۔

EUROPEAN UNION

Tabool ads will show in this div