خواجہ سراؤں کوپولیس میں نوکریاں نہ دینےپرپنجاب حکومت سےجواب طلب

پولیس سمیت تمام سرکاری محکمےخواجہ سراؤں کو ملازمتیں نہیں دے رہے
فائل فوٹو

لاہورہائیکورٹ نے خواجہ سرائوں کو محکمہ پولیس میں کوٹہ کےتحت نوکریاں نہ دینے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔

بدھ کولاہورہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت کے روبرو خواجہ سراؤں کے گورو نوازعرف عاشی جان پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل شہباز اکمل جندران نے بتایا کہ پولیس سمیت تمام سرکاری محکمے خواجہ سراؤں کو ملازمتیں نہیں دے رہے ہیں۔آئین پاکستان انہیں دوسرے شہریوں کےبرابرحقوق دےرہا ہے،ایکٹ کےذریعے بھی خواجہ سراوں کو تعلیم،صحت، جائیداد خریدنے،وراثت میں حصہ وصولی،ووٹ کاسٹ کرنے، عوامی نمائندہ بننے اورسرکاری محکموں میں ملازمت کرنے کاحق دیا گیاہے۔

یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ آئینی اورقانونی تحفظ کے باوجود ان کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔آئی جی پنجاب نےلکھ کردیاہےکہ انہوں نےکسی ایک بھی خواجہ سرا کو ملازمت نہیں دی۔

عدالت نےدرخواست پر پنجاب حکومت اورآئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم نومبر2021 تک ملتوی کردی ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div