پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم ہوسکتا ہے: ایرانی وزیر تیل

تہران:  ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ خطرے میں پڑگیا ۔ ایرانی وزیر تیل کہتے ہیں ، پاکستان کی سست روی کی وجہ سے ساتھ پائپ لائن منصوبہ ختم ہونے کا امکان ہے ۔۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں  وزیر تیل بیجان نامدار کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے سے دستبردار ہونے کے بارے میں غور کررہا ہے۔

انہوں نے تہران میں گیس فورم کے دوران کہا کہ ایران کی جانب سے منصوبہ پر کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ابھی اس حوالے سے خاطر خواہ کام نہیں ہوسکا۔۔

منصوبے میں حائل رکاوٹوں میں فنڈز کی کمی اور ایران سے گیس درآمد کرنے کے حوالے سے امریکی دباو شامل ہیں۔

ایران کی طرف ساڑھے سات ارب ڈالرز کی مالیت سے اس منصوبے کا ایک حصہ پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔۔ تاہم پاکستان میں سرحد کے ساتھ سات سو اسی کلومیٹر کے حصے کی تعمیر مسلسل مسائل کا شکار ہے۔۔ ایجنسیز

وزیر

kuwait

channel

hamilton

frozen

Tabool ads will show in this div