سپریم کورٹ کاکمشنرکراچی کونسلا ٹاورمنہدم کرکےرپورٹ پیش کرنےکاحکم

سپریم کورٹ نے نسلا ٹاور گرانے کے خلاف نظرثانی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے نسلا ٹاور گرانے کے خلاف نظرثانی درخواست مسترد کردی۔ کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلا ٹاور نظرثانی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ مکمل دستاویزات کے بغیر کیسے اتنی بڑی عمارت کھڑی کردی۔منیر اے ملک نے کہا کہ سروس روڈ پر تعمیرات کا الزام غلط ہے۔ عدالت نے نسلا ٹاور کے وکیل نے استفسار کیا کہ پہلے نسلا ٹاور کی لیز دکھائیں۔ اس پر انھوں نے بتایا کہ ہمیں سندھی مسلم نے لیز دی تھی۔ جسٹس اعجازالحسن نے ریمارکس دئیے کہ سندھی مسلم کے پاس لیز کا اختیار ہی نہیں تھا۔

نسلا ٹاور کے وکیل نے کہا کہ  لیز منسوخی کےکیسزمیں بھی تعمیرات کی اجازت دی گئی اور ایشوکا پھر جائزہ لیا جائےاور معائنہ کرایا جائے،پورانسلا ٹاور گرانے کا بھی حکم مناسب نہیں۔نسلا ٹاور کےوکیل منیر اے ملک نے عدالت سے درخواست کی کہ میری گزارش ہے کہ  دوبارہ معائنہ کرایاجائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے پاس دستاویزات ہیں اور دوبارہ انسپیکشن کی ضرورت نہیں ہے۔

چیف جسٹس اعجازالحسن نے ریمارکس دئیے کہ سی ڈی اے کے اپنے قوانین ہیں اورایس بی سی اے کےاپنے رولز ہیں۔نسلہ ٹاور کے وکیل نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کوبھی ریلیف ملا ہے۔اس پر جسٹس اعجازالحسن نے کہا کہ وہ الگ معاملہ ہے اور یہ کیس الگ ہے۔

الاٹیز کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ہمیں بھی سنا جائے۔ اس پر جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ ہم نے آپ کو راستہ دیا ہے اور مارکیٹ ویلیو کے حساب سے پیسےمل جائیں گے،آپ نے اپارٹمنٹ لینے سے پہلے کیوں نہیں دیکھا اورآپ کو نہیں پتا کہ کتنی جعلسازی ہوتی ہے،معائنے کے بغیر کیسے فلیٹ خرید لیتے ہیں۔

سپریم کورٹ نےنسلاٹاورگرانےکے خلاف نظرثانی درخواست مسترد کردی اورکمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

NASLA TOWER

Tabool ads will show in this div