منال خان سےشادی کےبعداحسن محسن کی پہلی سالگرہ

اس جوڑی کی شادی 10ستمبرکوہوئی تھی
ahsan minal bday

منال خان کے ساتھ حال ہی میں زندگی کے نئے سفر کا آغازکرنے والے احسن محسن اکرام نے شادی کے بعد اپنی پہلی سالگرہ منائی۔

احسن اورمنال نے مقامی ریسٹورنٹ میں بھرپوراہتمام کے ساتھ منائی جانے والی اس سالگرہ میں فیملی اورقریبی دوستوں کیلئے شاندار دعوت رکھی، تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

منال خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور احسن کی دلکش تصویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ' میرے بےبی کا برتھ ڈے ڈنر'۔

نیا شادی شدہ جوڑا ہونے کے باوجود منال اور احسن نے تقریب کیلئے قدرے سادہ سفید ملبوسات کا انتخاب کیا۔

پرانی گاڑیوں کا شوق رکھنے والے احسن کی سالگرہ کا کیک بھی اسی مناسبت سے ڈیزائن کروایا گیا۔

احسن محسن اکرام نے انسٹااسٹوریز میں دیگرتصاویر کے علاوہ برتھ ڈے کا مینیو کارڈ اور اپنے کمرے میں کی جانے والی سجاوٹ کی ویڈیوبھی شیئرکی جس میں منال انہں سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔

سالگرہ کی تقریب سے کیک کاٹنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہے۔

تقریب میں ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی بھی توجہ کا مرکز رہی۔

ایمن نے بھی انسٹاگرام پرگروپ فوٹو شیئرکرتے ہوئے احسن کو وش کیا۔

دس ستمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھنے والے منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی جس کے بعد جون کے وسط میں ان کی منگنی کی تقریب ہوئی۔

منال خان کی شادی: وہ باتیں جو آپ نہیں جانتے

یہ جوڑی تقریبادو سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال 14 فروری کوویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپن تعلق کو واضح کیا تھا۔

دونوں سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

aiman khan

muneeb butt

Minal Khan

AHSAN MOHSIN IKRAM

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div