آمنہ شیخ اورعُمرفاروقی کے یہاں بیٹے کی پیدائش

آمنہ نےاگست2020میں دوسری شادی کی تھی

اداکارہ آمنہ شیخ نے مداحوں کو اپنے یہاں بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے۔

محب مرزا سے علیحدگی کے بعد آمنہ نے 11 اگست 2020 کو یہ اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عمرفاروقی کے ساتھ زندگی کے نئے سفرکاآغاز کیا ہے۔

انسٹاگرام پرآمنہ نے فیملی پکچرشیئر کی جس میں اداکارہ، ان کے خاوند اور بیٹی نومولود کا بوسہ لے رہے ہیں۔

آمنہ نے دیگر انسٹا پوسٹس میں الحمد اللہ کہنے کے علاوہ قرآنی آیات شیئرکیں۔

کافی عرصے سے اسکرین سےغائب آمنہ کی آخری فلم 'کیک ' تھی جو سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

آمنہ شیخ اور محب مرزا نے شادی کے 14 سال بعد ذاتی اختلافات کی بناء پر 2019 میں اپنے راستے علیحدہ کرلیے تھے۔

دونوں کی شادی سال 2005 میں ہوئی تھی اور اگست 2015 میں ان کے یہاں مائیسہ کی پیدائش ہوئی۔ مائیسہ کی کسٹڈی آمنہ شیخ کے پاس ہے۔

آمنہ کے دوسرے شوہرعمر فاروق ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرہیں۔

mohib mirza

Aamina Sheikh

Tabool ads will show in this div