نئے گانےمیں علی ظفراور گل پانڑہ کا خٹک رقص

گانا'پشتون کلچرڈے' پرریلیزکیاجائےگا
اسکرین گریب

علی ظفر کے نئے پشتو گانے میں ساتھی اداکارہ سے متعلق پوچھےگئے سوال کا جواب سامنے آگیا ہے، گلوکار اور گل پانڑہ نے گانے کا ٹیزر جاری کردیا۔

ٹوئٹراور انسٹاگرام پرٹیزر جاری کرنے والے علی ظفرنے لکھا ' یہ لو، ٹیزر کا مزہ لو'۔

ٹیزرمیں پشتو دھن پرعلی ظفرکو ہاتھوں میں رُومال اٹھائے پشتون کلچرکا روایتی ' خٹک ڈانس ' کرتے دیکھا جاسکتا ہے جسے دونوں کے فالوورزکی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے۔

گلوکارنے مداحوں کے نام پیغام میں لکھا، 'آپ نے ساتھی گلوکارہ کا نام تو صحیح بتادیا لیکن آپ یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ ایک نہیں 2 تھے۔ اب یہ بتائیں گانا کون ساہے'۔

میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹر ولید اکرم ہیں۔ گانا کل 22 ستمبر کو پشتون کلچرڈے کے موقع پرریلیز کیا جائے گا۔

گل پانڑہ نے بھی انسٹا پرگانے کا ٹیزرشیئرکرتے ہوئے لکھا، ' سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے گانے کا ٹیزرحاضرہے، پشتو زبان میں اس گانے کا ٹیزردنیا بھرمیں پھیل رہا ہے،آپ کے پسندیدہ علی ظفراور گل پانڑہ کی جانب سے '۔

اس سے قبل سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرعلی ظفرنےگانے کی ایک جھلک شیئرکرتے ہوئے مداحوں سے ساتھی گلوکارہ اورگانے کا نام بوجھنے کا کہا تھا۔

علی ظفرکا کہناتھا کہ گلوکارہ اور گانے کا نام بتانے والے کا نام خصوصی طور پر اپنی ٹویٹ میں لکھوں گا۔ تصویرمیں گل پانڑہ کا چہرہ غیرواضح تھا تاہم صارفین کی بڑی تعداد نے اس حوالے سے درست اندازہ لگایا۔ تاہم گانے کا نام تاحال سامنے نہیں آیا۔

گلوکار کی حالیہ ٹویٹ سے واضح ہوگیا کہ گانے میں ان کے اور گل پانڑہ کے علاوہ میوزیکل بینڈ ' فورٹی ٹیوڈ - پختون کور' بھی شامل ہیں۔

gul panra

PASHTUN CULTURE DAY

Tabool ads will show in this div