دورہ منسوخی: پی سی بی کانیوزی لینڈ کرکٹ سے رابطہ

نقصان کا ازالہ کیا جائے، پاکستان کرکٹ بورڈ
Pic16-022
RAWALPINDI: Sep16- Pakistan's captain Babar Azam (L) and his counterpart New Zealand's Tom Latham pose for photographs with the series trophy during a ceremony at the Rawalpindi Cricket Stadium in Rawalpindi, a day before their first one-day international (ODI) cricket match. ONLINE PHOTO by Raja Asim
Pic16-022 RAWALPINDI: Sep16- Pakistan's captain Babar Azam (L) and his counterpart New Zealand's Tom Latham pose for photographs with the series trophy during a ceremony at the Rawalpindi Cricket Stadium in Rawalpindi, a day before their first one-day international (ODI) cricket match. ONLINE PHOTO by Raja Asim

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرليا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سيريز منسوخ کی نقصان کا ازالہ بھی کيا جائے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درميان حاليہ سيريز قطعی طور پر باہمی سیریز تھی، اس لئے اس معاملے پر آئی سی سی دونوں بورڈز پر انتظامی سطح پر کچھ نہیں کرسکتا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ دورۂ پاکستان منسوخ کئے جانے سے ہونيوالے نقصانات کے معاملات کو آپس میں طے کريں گے، اس سلسلے ميں پی سی بی حکام نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔

پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ میں سیریز کی منسوخی سے ہونیوالے نقصان کا ازالہ کرنے پر بھی بات ہورہی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل سے کچھ دیر قبل سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو واپس بلالیا تھا، جس کیلئے سیکیورٹی خدشات کو بہانہ بنایا گیا تھا۔

نيوزی لينڈ کرکٹ ٹيم کے کپتان کين وليمسن نے دورۂ پاکستان منسوخی پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زيادہ تفصيلات تو نہيں پتہ ليکن يہ سب اچانک ہوا، امید ہے تمام ممالک اپنی کرکٹ اپنے ہی ملک میں کھیلیں گے۔

کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کيلئے پاکستان کے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانيوں کی مایوسی کا اندازہ ہے، پاکستان کرکٹ کھيلنے کيلئے اچھی جگہ ہے، اُميد کرتا ہوں وہاں مزيد کرکٹ ہوگی۔

کیوی ميڈيا کے مطابق چيف ايگزيکٹو ڈيوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کيساتھ اچھے تعلقات ہيں، کوشش کريں گے پاکستان کے ساتھ قريبي تعلقات کو برقرار رکھيں، اُميد ہے مستقبل ميں يہ ميچز ری شيڈول ضرور ہوں گے۔

ENGLAND

Tabool ads will show in this div