سقوط پنج شیر کے بعد امراللہ صالح کی تصاویر منظر عام پر

طالبان مخالف پنج شیر ملیشیا کے بھی نئی ویڈیو جاری

پنج شیر پر طالبان کے قبضے کے بعد طالبان مخالف ملیشیا کے رہنما اور سابق افغان نائب صدر امرللہ صالح کی تصاویر مظر عام پر آگئیں ہیں جس میں وہ بظاہر کسی بینک میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

طالبان حمایتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کی جانی والی تصاویر کے متعلق کہا جارہاہے کہ وہ اس وقت دبئی میں ہیں اور وہاں کے کسی مقامی بینک میں افغانستان سے لے جانے والی رقم کو جمع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

طالبان کے پنج شیر پر قبضے کے بعد سے امرللہ صالح کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ بیرون ملک منتقل ہوچکے ہیں تاہم تازہ وائرل تصاویر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہوسکی نہ مزاحمتی ملیشیا کے کسی ترجمان نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا ہے۔

دوسری جانب پنج شیر مزاحمتی ملیشیا کے ترجمان علی نظاری نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں طالبان مخالف ملیشیا کے جنگجووں کو کسی پہاڑی مقام پر بنے مورچے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

Panjshir

Amrullah Saleh

Tabool ads will show in this div