لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدی ٹک ٹاک بنانے لگے
لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قیدی ٹک ٹاک ويڈیوز بنانے لگے ۔ انتظامیہ نے قیدیوں کے پاس موبائل فونز اور دیگر ممنوع اشیاء کی موجودگی کا اعتراف کرلیا ہے۔
لاڑکانہ سينٹرل جيل ميں قيدی سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا استعمال کرتےہیں۔ قیدیوں کی جیل کی بیرک سے ٹک ٹاک وڈيوزسوشل ميڈيا پر اپ لوڈ ہونے لگی ہیں۔ بيرک ميں پوليس اہلکار قيديوں کے ساتھ لوڈو گيم کھيلنے ميں مصروف بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
جیل سپرنٹنڈنٹ اشفاق کلوڑ نے بھی ان واقعات کا نوٹس لے لیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ان واقعات کے خلاف تحقيقات کی جائیں گی اور ملوث ہونے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
لاڑکانہ سينٹرل جيل ميں قيدی صرف موبائل فون کا ہی آزادانہ استعمال نہيں کرتے بلکہ ان کے پاس اسلحہ ، منشيات اور ديگر غيرقانونی اور ممنوعہ اشياء بھی موجود ہيں۔
لاڑکانہ سينٹرل جيل کی موجودہ انتظاميہ نے اس سنگين صورتحال کا ذمے دار پچھلے جيل سپرنٹنڈنٹ کو قرار دیاہے۔