امریکی موٹربائیکرز کا پاکستان میں 14 روز میں 2200 کلومیٹرکا سفر
ناران، گلگت، بلتستان اور چترال کے پہاڑوں تک کا سفر طے کیا۔
امریکا کی 9 خواتین بائیکرز نے 14 روز تک پاکستان میں 2200 کلومیٹر کا سفر کرکے تاریخ رقم کردی۔
پاکستان کے سفر پر آئی امریکا کی 9 ریاستوں کی 9 خواتین بائیکرز نے 14 روز میں اسلام آباد سے ناران، گلگت، بلتستان اور چترال کے پہاڑوں تک کا سفر طے کیا۔
انھوں نے پاکستان کے فطری حسن اور عوام کے بھرپور خلوص و محبت کا لطف اٹھایا۔بائیکرز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تو سب ہی دوست ہیں اور اپنے گھر جیسا تحفظ کا احساس ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا امریکی بائیکرز نےافغانستان کی صورتحال کو اپنے ٹور پر اثرانداز نہیں ہونے دیا۔
ٹور کے آخری روز امریکی بائیکرز کا کہنا تھا کہ دوسروں کی باتوں میں آنے کے بجائے غیرملکی خود پاکستان آئیں تو خدشات کے سارے بادل خود چھٹ جائیں گے۔