بہاولپور میں زمیندار کی فائرنگ، بچی جاں بحق، مقدمہ درج
وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی
بہاولپور میں زمیندار نے فائرنگ کرکے 7 سالہ بچی کو قتل کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
بہاولپور میں زمیندار اشرف نے فائرنگ کرکے 7 سالہ بچی کو قتل کردیا، جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ ہیڈ راجکاں میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بچی کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔