کینیڈین یو ٹیوبر روزی گیبریل کا مستقل پاکستان میں رہنےکا فیصلہ
معروف کینیڈین یو ٹیوبر روزی گیبریل نے پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں مستقل طور پر سکونت اختیار کرلی ہے ۔
روزی گیبریل نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مستقل طور پر پاکستان کے علاقے گلگت میں ریہائش اختیار کرلی ہے ۔
طویل پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ جگہ ہے اور غیر ملکی بلاگرز کو قدرتی خوبصورتی کا تجربہ کرنے کے لیے ملک کے شمال کا دورہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو شہر کے رہنے والے ہیں اور نہ ہی ہم معاشرتی "اصولوں" یا نظام کے ساتھ "فٹ" ہیں۔ وسیع کھلی جگہیں، تازہ ہوا، سُکون، ایک سادہ زندگی ، قدرت یہ سب وہ چیزیں ہیں جن کی ہم خواہش رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے طویل عرصے تک پاکستان میں رہنے کا انتخاب کیا کیونکہ دنیا بھر میں سفری پابندیاں ابھی تک موجود ہیں جس کی وجہ سے بیرون ملک جانا بہت مشکل ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ زندگی کے تناؤ کو ختم کرنا چاہتے ہیں ، ایڈوینچرز کا شوق رکھتے ہیں اور بنیادی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو یہ جگہ بہترین ہے ۔