نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نےکتنی بار دورے ادھورے چھوڑے؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز یکطرفہ فیصلے کےبعد دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا، یہ پہلا موقع نہیں جب کیوی ٹیم کی جانب سے ایسا اقدام اٹھایا گیا ہو۔ ماضی میں بھی کیوی ٹیم ایسے کرچکی ہے۔
سن 1987 میں جب نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ سری لنکا پر تھی تو کولمبو میں دھماکا ہوا، جس کےبعد کیوی ٹیم سری لنکا دورہ اچانک چھوڑ کرچلی گئی۔
سن 1992 میں دوبارہ کیوی ٹیم نے دورہ سری لنکا ایک بار پھر ادھورہ چھوڑا، اس وقت ہوٹل کےباہر دھماکے کو جواز بنایا گیا اور دورہ منسوخ کردیا گیا۔
سن 2001 میں نیوزی لیںڈ دورہ پاکستان کےلیے آنے ہی والی تھی تاکہ نائن الیون کا واقعہ ہوگیا جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم سنگاپور سے ہی وطن واپس لوٹ گئی اور دورہ ملتوی کرنا پڑا۔
سن 2002 میں کراچی میں فرانسيسی انجينئر پر خود کش حملے کا بہانا بناکر کیوی ٹیم نے ایک بار پھر دورہ ملتوی کیا۔ اسی طرح سن 2021 میں نیوزی لینڈ ٹیم میں کوئی کرونا کیس سامنے آیا نہ کوئی واقعہ رونما ہوا لیکن سیکورٹی خدشات کے نام پر نیوزی لینڈ نے میچ کے آغاز سے 2 گھنٹے قبل دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔