ٹک ٹاک نے اردو زبان میں مقامی سیفٹی سینٹرمتعارف کروادیا

سیفٹی سینٹر ون اسٹاپ آن لائن سورس ہے

ٹک ٹاک نے پاکستان میں اپنے سیفٹی سینٹر کا مقامی اُردو ورژن متعارف کرادیا ہے۔یہ سیفٹی سینٹر  ون اسٹاپ آن لائن سورس ہے جو ٹک ٹاک کی سیفٹی پالیسیوں، ٹولز اور دیگر وسائل کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے ۔ یہ پلیٹ فارم ایپ کے استعمال کے دوران پروڈکٹ اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تعلیم فراہم کرنا ہے۔

یہ انفارمیشن پورٹل متعدد حصوں میں تقسیم ہے جو اس پلیٹ فارم پر تحفظ کے اہم پہلوؤں کو ظاہر کرتے ہیں جن میں بچوں کا تحفظ اور پرینٹنگ گائیڈلائنز، اینٹی بلیئنگ، خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے کے بارے میں پالیساں اور دیگر معلومات شامل ہیں۔

ٹک ٹاک سیفٹی سینٹر اب والدین اور سرپرستوں کو نئی ویڈیوز کے ذریعے سیفٹی سسٹم کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ یہ ایپ کس طرح سیفٹی،کمیونٹی گائیڈ لائنز اور ان کے لیے دستیاب دیگر وسائل پیش کرتی ہے۔

یہ ریسورس جن سیکشنز پر مشتمل ہے اْن میں اپنے صارفین کے لیے ٹک ٹاک کی سیفٹی، پرائیویسی اور پروٹیکشن کے بارے میں اپروچ کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے میں مدد کرنے والی ہدایات شامل ہیں۔

گائیڈزکے سیکشن میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والے خود کو کمیونٹی گائیڈلائنز سے آگاہ کر سکتے ہیں اور ٹک ٹاک کے سیفٹی اصولوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

گارجین گائیڈ ون اسٹاپ شاپ ہے جہاں والدین اور دیگر سرپرست ٹک ٹاک کے بارے میں تمام ضروری معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سیکشن میں پلیٹ فارم کے آغاز، سیفٹی اور پرائیویسی ٹولز مثلاً فیملی پیئرنگ  فیچرز اورآن لائن سیفٹی کے بارے میں عمومی سوالات کے حوالے سے اضافی وسائل شامل ہیں۔

سیفٹی اینڈ پرائیویسی کنٹرولز کے سیکشن میں استعمال کرنے والے یہ بات سیکھتے ہیں کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو کس طرح سیٹ اپ کر سکتے ہیں تاکہ وہ خود کو آرام دہ اور پلیٹ فارم پر جہاں تک ممکن ہو محفوظ محسوس کر سکیں۔استعمال کرنے والے ایسے افراد کی فہرست کو  محدود کر سکتے ہیں جو اْن کی ویڈیو پر اپنا تبصرہ چھوڑ سکتےہیں، ڈوئٹس شوٹ کرسکتے ہیں یا پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

ٹاپک کا سیکشن بلئنگ پریوینشن، کووڈ19، خودکشی، خود کو نقصان پہنچانا جیسے اہم شعبوں میں پلیٹ فارم کی کوششوں کے لیے مخصوص ہے۔ ماڈریٹرز کی ٹیم  فوری طور پر ایسے کنٹنٹ اور کمنٹس پر رد عمل ظاہر کرتی ہے جن کا مقصد استعمال کرنے والوں کو بلئنگ کرنا ہو۔ ذیلی سیکشن ”سوسائیڈ اینڈ سیلف ہارم“ میں ایسے مواد کی اشاعت کو روکنے کے لیے ٹک ٹاک کی کوششوں کے بارے میں معلومات شامل ہیں جن کا مقصد خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے کی دعوت دی گئی ہو۔

ٹک ٹاک دنیا بھر میں انڈسٹری کے ماہرین اور اداروں کے ساتھ بھی کام کرتا ہے تاکہ نئی پروڈکٹس اور پالیسیوں کی تیاری میں اُن کی رہنمائی سے فائدہ اٹھا سکے اور صارفین کو تعلیم دے سکے۔ ”پلیٹ فارم سیفٹی نیوز“ کے سیکشن میں پلیٹ فارم کی اُن کوششوں کے بارے میں معلومات ہیں جو اس کی کمیونٹی کے لیے ٹک ٹاک کو زیادہ محفوظ جگہ بناتے ہیں۔

TIK TOK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div