انتخابات میں ووٹ نہ ملنے کےعادی ہوگئے ہیں،مصطفی کمال

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں ووٹ نہ ملنے سے کوئی فرق نہیں پڑا

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں ووٹ نہ ملنے کے عادی ہوگئے ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں ووٹ نہ ملنے سے ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔

ہفتے کوکراچی کی احتساب عدالت کے باہر گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ  پی ایس پی نہیں بلکہ کراچی اور حیدرآباد کے کنٹونمنٹس کے لوگ ہارے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ اليکشن ميں ہميں 2 ہزار سے زائد ووٹ ملے ۔ جہاں ہمارے امیدواراور گھروالوں نے ووٹ ڈالا وہاں بھی ووٹ نہ نکلے،ہم تو اس کے عادی ہوگئےہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ پرہيں،معاشرہ بہت خراب ہوگیا ہے اورجھوٹ سننا چاہتا ہے۔یہاں سچ بولنے والوں کوفوری کامیابی نہیں ملتی ہے تاہم ہماری بات آہستہ آہستہ لوگوں کی سمجھ ميں آرہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہمارے پاس پيسے نہيں،انتخابی مہم ميں خرچے کی مثال نہيں ملتی ہے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی ہاری ہے تو وہ ایم کیو ایم ہے جو کہ سکڑتی جارہی ہے۔ پچھلے الیکشن میں ايم کيوايم کی14سیٹیں تھیں تاہم اب3 ہوگئی ہیں۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے بتایا کہ ہماری تنظیم سازی اور لوگوں کو دعوت دینےکا کام جاری ہے اور اگر بلدياتی اليکشن کا اچانک اعلان ہوگيا تو بھی ہم تيار ہيں۔

ملکی سیاست پر انھوں نے کہا کہ افغانستان ميں شکست خوردہ عناصر بدلہ ليں گے اوریہ عناصر پاکستان ميں بگاڑ پيدا کريں گے تاہم پاکستان ميں اچھے گورننس کی ضرورت ہے اور ملک کے حالات اس وقت دشمن کيلئے مفيد ہيں۔

MUSTAFA KAMAL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div