امریکاکاڈرون حملےمیں داعش رہنماکوہلاک کرنیکا دعویٰ جھوٹانکلا

حملے میں 7 بچے بھی مارے گئے تھے

US drone strike destroys Islamic State car bomb in Kabul, officials say |  World | Malay Mailامریکا کا کابل میں داعش رہنما کو ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے ڈرون حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لی۔

سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مکینزی کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میںٕ گزشتہ ماہ 29 اگست کو ڈرون حملہ کرنا المناک غلطی تھی۔ 29 اگست کو ڈرون حملے میں دہشت گرد نہیں بلکہ عام شہری مارے گئے تھے۔

How a U.S. Drone Strike Killed the Wrong Person - The New York Times

یو ایس سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ ایک غلطی تھی، متاثرہ خاندان سے معافی مانگتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ کابل ائیرپورٹ پر حملے کا بدلہ داعش سے لے لیا ہے۔ ڈرون حملے میں امدادی کارکن سمیت 10 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ مرنے والوں میں 7 بچے بھی شامل تھے۔

صحافیوں کو بریفنگ میں جنرل کینتھ مکینزی نے یہ بھی کہا کہ مارے جانے والے افراد کا داعش خراسان سے تعلق نہیں تھا۔ اس سنگین غلطی سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والا امدادی کارکن امریکی انخلا سے قبل امریکی افواج کیلئے کام کرتا تھا اور وہ بھی دیگر افغان شہریوں کی طرح افغانستان سے فرار ہونا چاہتا تھا۔

نیویارک ٹائمز کی جانب سے ڈرون حملے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد اس کا مشاہدہ کیا گیا تھا اور اس بات کے واضح ثبوت پیش کیے گئے تھے کہ حملے میں داعش کے دہشت گردوں کو نہیں بلکہ عام افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

نیویارک ٹائمز نے موصول فوٹیج میں نظر آنے والے چہروں کی شناخت کی تو معلوم ہوا کہ سفید سیڈان گاڑی میں فرار ہونے والا داعش رہنما نہیں بلکہ امدادی کارکن زیماری احمدی تھا۔ عامر شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق پر نیویارک ٹائمز نے پینٹاگون سے فوٹیج اور حملے میں ملوث افراد سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

حملے کے بعد امریکی محکمہ دفاع کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اتوار 29 اگست کے روز امریکی ڈرون حملے میں افغانستان کے دولت اسلامیہ (آئی ایس) سے وابستہ 'متعدد خودکش حملہ آوروں' کو لے جانے والی گاڑی کو اڑا دیا گیا تھا اس سے قبل کہ وہ کابل کے ایئرپورٹ پر جاری فوجی انخلا پر حملہ کر سکے۔

DAESH

Tabool ads will show in this div