آبادکا اثاثے ظاہرکرنیوالوں کوٹیکس جمع کرانے کی اجازت دینے کامطالبہ

ایسٹس ڈیکلریشن آرڈیننس2019ء کے بعدکئی لوگ ٹیکس جمع نہیں کراسکے

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین فیاض الیاس نے وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر خزانہ  شوکت ترین اور ایف بی آر چیئرمین  محمد اشفاق احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسٹس ڈیکلریشن آرڈیننس 2019ء کے بعد اثاثہ جات ظاہر کرنیوالوں کو ٹیکس جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین آباد فیاض الیاس نے ایف بی آر کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان / افراد جنہوں نے 3 جولائی 2019ء کو ٹیکس جمع کرائے لیکن اپنے اثاثہ جات ظاہر نہیں کئے، کیلئے اثاثہ جات ظاہر کرنے کی تاریخ میں 25 ستمبر 2021ء تک توسیع کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرڈیننس کے بعد بہت سارے افراد نے اپنے اثاثہ جات تو ظاہر کردیئے لیکن وہ 3 جولائی 2019ء تک ٹیکس جمع نہیں کراسکے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے اثاثہ جات ظاہر کرنیوالے افراد کو ٹیکس جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔ فیاض الیاس کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کو ٹیکس جمع کرانے کی اجازت دینے سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔

چیئرمین آباد نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے یہ اقدام ایف بی آر کا سال 2021-22ء کا ٹیکس وصولی کا ہدف 5800 ارب روپے پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے تعمیرات کی صنعت کیلئے بھی خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا، اس کے بعد سے ملک میں تعمیراتی سرگرمیاں کافی عروج پر ہیں،

ABAD

FAYYAZ ILYAS

Tabool ads will show in this div