احمد مسعود نے امریکی مدد کیلئے لابنگ شروع کردی

افغان خانہ جنگی میں شامل نہیں ہونا چاہتے،امریکی صدر

طالبان مخالف مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے امریکی حمایت حاصل کرنے کیلئے ایک امریکی لابنگ گروپ کو استعمال کیا ہے۔

احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کرنے سے روکنا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ افغان خانہ جنگی میں شامل نہیں ہونا چاہتے لیکن انہیں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی بھی کوئی جلدی نہیں ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لابیز کی ایک بڑی تعداد نے اخبار کو بتایا ہے کہ طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کیلئے ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پابندیوں کی وجہ سے یہ واضح نہیں کہ طالبان کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اگرچہ طالبان نے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے اور ملا محمد حسن اخوند کی سربراہی میں نگراں حکومت قائم کی ہے لیکن ابھی تک کسی بھی ملک نے انہیں باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

Panjshir

Ahmed Masood

Tabool ads will show in this div