کراچی: بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے 3ٹارگٹ کلرز گرفتار

ملزمان نے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنا تھی
Sep 17, 2021
karachi-police فوٹو: آن لائن

کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے خفیہ ایجنسی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی دہشتگرد گروہ کے تین ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔

ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق ملزمان میں نواز افغانی، امیر نواز اور محمد خان شامل ہیں جن سے ہینڈ گرنیڈ، دو پستول اور دو کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان سے لاء انفورسمنٹ ایجینسیز سے متعلق اہم معلومات پر مشتمل ڈیٹا برآمد ہوا ہے۔

گرفتار ملزمان خصوصی تربیت یافتہ اور پیشہ ور ہیں جنہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنا تھی۔

گروہ کی فنڈنگ اور ٹارگٹ سے متعلق معلومات دبئی سے موصول ہوتی تھیں جبکہ ملزمان کو واردات کے لیے اسلحہ اور ٹرانسپورٹ سہولت کار دیتے تھے۔ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزمان سے ملنے والا اسلحہ فارنزک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div