کراچی میں آج بھی سمندری ہوائیں بند رہیں گی

شام تک موسم بہتر ہونے کا امکان
Sep 17, 2021
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہا۔ شہر میں آج بھی گرمی برقرار اور سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔ میٹ آفس کے مطابق آج شام سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کی جانب 17 ستمبر سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

اپنے ایک بیان میں سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ گجرات میں موجود ہوا کا کم دباؤ سمندر کی جانب بڑھ گیا ہے۔ ہوا کے کم دباؤ کے پھیلاؤ کے باعث کراچی کی سمندری ہوائیں معطل ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

summer

Tabool ads will show in this div