کرونا ویکسینیشن روکنے کیلئے دائر درخواست مسترد

مبینہ منفی اثرات کیخلاف درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت
Sindh-High-Court-1 فوٹو: سماء ڈیجیٹل

سندھ ہائی کورٹ نے کرونا وائرس ویکسینیشن روکنے کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی۔

جمعہ 17ستمبر کو کرونا وائرس ویکسی نیشن کے مبینہ منفی اثرات کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک فرد کے خدشات پر 22کروڑ عوام کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا، عالمی وبا سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کی صحت کے لیے اقدامات کریں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو کرونا سے بچاؤ ویکسینیشن لگائی جا رہی جبکہ ویکسینیشن کے مبینہ منفی اثرات کے خلاف سوشل میڈیا پر بحث بھی ہو رہی ہے۔

CORONA VACCINE

Tabool ads will show in this div