اقراء عزیز نے بیٹے کبیرکی شرٹ پہن لی

شرٹ اداکار نورالحسن نے تحفےمیں دی تھی

معروف شخصیات اوران کے بچوں کا ایک جیسے کپڑے پہننا یا ٹوئننگ کرنا تو ایک عام سی بات ہے لیکن اقراء عزیز نے اس رجحان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کبیر کے ہی کپڑے پہن لیے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں تصویرشیئرکی جس میں ان کی شرٹ پر بچوں کے معروف کارٹونک کردار پوپوئے دی سیلر کی تصویر نمایاں ہے۔

اقراء نے کیپشن میں قہقہے والے ایموجی کے ساتھ اداکارنورالحسن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ' شکریہ نوربھائی، یہ شرٹ آپ نے کبیرکو تحفے میں دی تھی لیکن مجھے فٹ آگئی'۔

اس کیپشن نے اداکارہ کے مداحوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیردیں۔

نورالحسن اقراء اور فیروز خان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ' خدا اور محبت' کی کاسٹ کا حصہ ہیں جسے سال 2021 میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ ہونے کا اعزازحاصل ہے۔

لیکن یہ فی الحال ایک معمہ ہے کہ نورنے کبیرکیلئے اتنا آگے کا کیوں سوچا، آیا یہ شرٹ خود خریدی گئی تھی یا پھرآن لائن شاپنگ کا کرشمہ تھا کہ کبیر کا سائزان کی والدہ کو فٹ آگیا۔ جو بھی ہے لیکن اقراء اس شرٹ میں خاصی دلکش نظرآرہی ہیں۔

اقراء نے اسی شرٹ میں یاسر کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے بھی کچھ تصاویر شیئرکیں۔

جولائی میں کبیرکی پیدائش کے بعد سے اقرا اوریاسرکے مداح اکثروبیشتران سے بیٹے کی ایک جھلک شیئر کرنے کی درخواست کررہے ہیں لیکن دونوں کی جانب سے شیئرکی جانے والی تصاویرمیں کبیرکا چہرہ سامنے نہیں ہوتا یا ایموجی سے چُھپا دیا جاتا ہے۔

اس سے قبل یاسرکا کہنا تھا کہ وہ کبیر کی تصاویر تب شیئرکریں گے جب اقراء عزیز ایسا کرنا چاہیں گی لیکن حال ہی میں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کبیر کو سوشل میڈیا سے دوررکھنے کی وجہ ان کی نانی ہیں جو اس کی تصاویر شیئرکرنے کی خواہشمند نہیں۔

Yasir Hussain

Kabeer

IQRA AZIZ

Tabool ads will show in this div