چینی سفیرکی جلد پاکستانی طلبہ کی واپسی کی یقین دہانی

پاکستان میں 18 ماہ سے7 ہزار سے زائد ماسٹر اور پی ايچ ڈی کے طلبہ چين جانے کے منتظر
 

پاکستان میں چینی سفیر نے پاکستانی طلبہ کی جلد چین واپسی کی یقین دہانی کروادی ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے چینی سفيرسے ملاقات کی جس ميں چین کی یونیورسٹیوں میں زیرِتعلیم پاکستانی طلبہ کی چين واپسی پرگفتگو ہوئی۔

پاکستان میں 18 ماہ سے7 ہزار سے زائد ماسٹر اور پی ايچ ڈی کے طلبہ چين جانے کے منتظر ہيں۔ یہ طلبہ کرونا وبا کے دوران چين سے پاکستان واپس آئے تھے۔ چین نے مارچ2020 میں اسٹوڈنٹس ویزا معطل کیا جو تاحال بحال نہ ہوسکا۔چين جانے والے ہزاروں طلبہ میں بیشتر میڈیکل اسٹوڈنٹس ہيں۔اسکالر شپس پر زیرِتعلیم طلبہ کے1سال سےماہانہ وظیفےبھی بند ہیں۔ واضح رہے کہ چین میں جنوبی کوریا کے بعد سب سے زیادہ غیرملکی طالبعلم پاکستان سے ہیں۔

CHINA

Tabool ads will show in this div